پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی
لاہور: پنجاب میں موسم سرد ہوتے ہی دھند کا راج۔ حد نگاہ دس سے پچاس میٹر رہ گئی۔ لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ پنجاب میں دھند کا راج۔لاہور تا ملتان موٹروے ایم تھری شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرٹھوکر، مراکہ، مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، میاں چنوں، خانیوال اور بستی ملوک میں شدید دھند ہے۔ قومی شاہرات پر متعدد مقامات پر حد نگاہ 10سے 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔