دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی نے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

صوبائی دارالحکومت ایک بڑے سانحہ سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچ خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردوں کو را سے مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ دہشتگردوں کو کی منصوبہ بندی کو خاک میں ملا دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں کارروائی کرتے پانچ خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت ثمر کند، عبدالرحمن، عمران، وزیر گل اور عصمت اللہ کے نام سے ہوئی۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے آئی ای ڈی، دھماکہ خیز مواد، پسٹل، ہینڈ گرینڈ برآمد ہوا ہے