پاک، نیوزی لینڈ میچ: جیت کیلئے شاہینز کی پریکٹس جاری
آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلیے پاکستانی شاہینز کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیویز اور شاہینز کے درمیان کچھ روز بعد گھمسان کا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس کے لیے پاکستانی شاہینز بھرپور تیاریاں کررہے ہیں تاکہ کیویز کو بڑے مارجن سے دھول چٹائی جاسکے۔ مینیجڈ آئسولیشن سے آزادی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے آج بھی کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصّہ لیا۔