پشاور:کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، متعدد ریسٹورنٹ، دکانیں بند
پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹ اور دوکانوں کوبند کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل کر دیں،رات 10 بجے تک دکانیں اور ریسٹورنٹس بند نہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔حیات آباد میں 17 ریسٹورنٹس اور دکانیں، یونیورسٹی روڈ پر 13 ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ سمیت 9 دکانیں، دلزاک اور چارسدہ روڈ پر 22 ریسٹورنٹس اور دکانیں، صدر میں 11 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل کی گئیں۔