ایل او سی پربھارتی فوج کی گولہ باری،خاتون زخمی، پاک فوج کا موثرجواب

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی اورکھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ شہری بھی محصورہوگئے۔دوسری جانب بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کومنہ توڑ جواب دیا گیا۔گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی تھی جس سے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔