ن لیگ کی ربیعہ نصرت، زیب النسا سمیت کئی ارکان نے استعفے قیادت کو بھجوا دیئے
مسلم لیگ (ن)کی ربیعہ نصرت، زیب النسا اعوان، طاہر جمیل، عرفان عقیل، چودھری منیب الحق اور دیگر ارکان نے بھی استعفے قیادت کو بھجوا دیئے۔سینئر پارلیمینٹرین تہمینہ دولتانہ کے صاحبزادے میاں عرفان عقیل مستعفی ہوگئے۔ میاں عرفان عقیل پی پی 231 وہاڑی سے منتخب ہوئے تھے۔ اوکاڑہ سے سینئر سیاستدان مرحوم چودھری اکرام الحق کے صاحبزادے چودھری منیب الحق نے بھی قیادت کو استعفیٰ بجھوا دیا ہے، وہ پی پی 189 اوکاڑہ سے منتخب ہوئے تھے۔ قیادت کو استعفیٰ بجھوا نے والے ارکان اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی سیٹ پارٹی امانت ہے، قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔