13 دسمبر کے بعدعمران خان کیلئےخوشخبری کےدن دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہو جائے گا اور اپوزیشن کے لیے مزید مشکل حالات ہو جائیں گے۔ مولانا نے اسلام کی بجائے اسلام آباد پر نظر رکھی ہوئی ہے، پاکستان کے سیاسی چودھری بھی مر جائیں فضل الرحمان کا قرعہ پھر بھی نہیں نکلے گا، مولانا دین کی خدمت کر سکتے ہیں لیکن سیاست کی بھوک کسی طرف کا نہیں چھوڑے گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاست دان کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیا کرتے ،عمران خان نے مذاکرات کی دعوت دی اگر عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنے تو پھر کس سے مذکرات کرنا چاہتےہیں، جن سے مذاکرات کی خواہش رکھتے ہیں ہو نواز شریف کے بیانیے کا الف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہی ہے، بیوقوف لوگ چوک چراہوں میں خوامخواہ محنت کر رہے ہیں کیونکہ کٹ میڈیا نے لگانا ہے، حالات چاہے جیسے بھی ہوں پی ڈی ایم بنیفشری نہیں ہو گی۔