آج مریم نواز لاہور کے دوسرے اطراف گجومتہ سے داتا دربار دعوت دینے جارہی ہیں۔ مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مریم نواز لاہور کے دوسرے اطراف گجومتہ سے داتا دربار دعوت دینے جارہی ہیں۔ ن لیگ کے چیف آرگنائزر توصیف شاہ اور چوہدری باقر کو عمران خان کے کہنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی میں شدید شدید مذمت کرتی ہوں ۔اگر کوئی مسائل پیدا ہوئے تو اس کے ذمہ دار حکومت ہوگی۔ جلسہ نہیں رکے گا، نہ کوئٹہ رکا نہ گوجرانوالہ نہ ملتان رکا۔روز کہتے ہیں جلسہ نہیں روکیں گے آپ جتنی مرضی دھمکی دیں آپ جو مرضی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے ایک مرتبہ پھر اپنی اوقات دکھا دی۔ عمران صاحب کا مقابلہ پی ڈی ایم سے نہیں ڈی جے بٹ سے ہے۔ آٹا چینی چور یہ لوگ ہیں ۔ ان کو یہ بات سمجھ آگئی کہ عوام کو نہیں روک سکتے ان کا مقابلہ کرسیاں لگانے والوں اور ڈی جے بٹ سے شروع ہوچکا ہے۔ ان گرفتاریوں کے لائحہ عمل یہی ہے کہ جلسہ تو ہوگا۔13 دسمبر کو جو مرضی کرلیں جلسہ ہوگا۔ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے استعفوں پر بات کی تھی۔ بلاول نے کہا کہ ہم ایک پیج اور اسٹیج پر ہیں ۔ بے شمار استعفے مجھے یقین ہے جو استعفے آرہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے تحریک انصاف کے لوگ بھی استعفے دیں گے۔جو جلسے کی کرسیوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ انھوں نے بھاگ جانا ہے۔ انہوں نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا، مینار پاکستان پر پانی چھوڑ دیا۔ خوفزدہ بزدل حکومت گھر کو جا چکی ہے۔ گیس چور بجلی چور تباہی چور وہ اس اوقات پر آگئی ہے کہ جس نے ان کے جلسے میں کرسیاں لگائیں ۔ ڈی جے بٹ سوچتا ہوگا میں نے ان کے ساتھ کیا کیا۔ روٹی، آٹا، جمہوری حق، دوائی چھین لیں ۔ آمرانہ سوچ ملک پر مسلط ہے ہوش کے ناخن لیں ۔ آپ نے گرفتاریاں کرنی ہیں کریں آپ ایف آئی آر کاٹیں ہم کرسیاں لگائیں گے۔ یہ استعفے سے پہلے گھر جانے والے ہیں ۔ یہ نفسیاتی طور پر یہ جنگ ہار چکے ہیں ۔