احساس پروگرام کی کامیابی کیلئے پوری مشینری محنت کررہی ہے۔ ثانیہ نشتر
وزیر اعظم کی مشیر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام ایک طویل پروگرام ہے ابھی بہت لمبا سفر باقی ہے ،پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے پوری مشینری محنت کررہی ہے ،پروگرام کا صرف ایک ہی مقصد ہے حق داروں تک ان کا حق پہنچانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی مشیر ثانیہ نشتر نے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جبکہ سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے سابق مشیر مائیکل بار برنے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ حساس پروگرام کا بہت لمبا راستہ ابھی باقی ہے ،احساس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پوری حکومتی مشینری کی محنت ہے، پروگرام کا مقصد حق داروں تک انکا حق پہچانا ہے،مائیکل باربر حکومتی امور میں ایک اتھارٹی مانی جاتے ہیں، انہوں نے احساس پروگرام میں بھی ہماری بہت رہنمائی کی،غربت کا مسلمہ خاتمہ تب ہوتا ہے جب روزگار ملے،صنعتوں کو چلانے کیلئے وزارت صنعت کام کررہی ہے،احساس پروگرام میں بلا سود اسی ہزار روپے قرضہ ملتا ہے، احساس پروگرام کے تحت ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج غریب لوگوں کی معلومات حاصل کرنا ہے تاکہ ان سے کوئی رقم نہ ہتھیاسکے، اگلے تین ماہ میں پہلا احساس سینٹر کھل جائے گا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم ٹونی بلئیر کے سابق مشیر مائیکل باربر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام جامع ہے، ڈاکٹر ثانیہ کی سربراہی میں احساس پروگرام کے تحت غربت ختم کرنے کا کام کیاجارہا ہے،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت پندرہ ملین لوگوں نقد رقم دی جارہی ہے، بی آئی ایس بی کے تحت آٹھ لاکھ لوگوں کی مالی مدد کی گئی تھی۔