عدالت کاڈی جے بٹ کو رہا کرنے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت نے ڈی جے بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کے روز ماڈل ٹائون پولیس نے ڈی جی بٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا. اس موقع پر ڈی جی بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ظلم اور زیادتی ہے، مجھ پر تشدد کیا گیا، میں اب بھی عمران خان کا ٹائیگر ہوں اور جس اسلحہ برآمدگی کی بات کی جارہی ہے اس کا لائسنس موجود ہے۔بعد ازاں عدالت نے ڈی جے بٹ کو 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے ڈی جے بٹ کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا اور اس پر ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔