ٹیکس گزار جلد اپنے گوشوارے داخل کرلیں.ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی ریٹرنز جمع کرنیکی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی ریٹرنز جمع کرنیکی اجازت ہے اور ٹیکس گزار جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کرلیں۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پر قانونا جرمانہ بھی اسی حساب سے ہوگا اور ٹیکس ریٹرنز داخل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق جلد کارروائی کی جائیگی۔