ماحولیاتی اور ماسٹر پلان کی سٹڈیز کا آغاز بھی جنوری سے ہونے جا رہا ہے،وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی، معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گِل، چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر، ڈپٹی چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ) امیر اسلم خان، چیئرمین پاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے شرکت کی.
اسکے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئر مین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ اعلی افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چینی حکومت اور کمپنیوں کی طرف سے منصوبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس میں کسی قسم کا قرض شامل نہیں.