پاکستان میں موسم سرما کا آغاز، درجہ حرارت اچانک کم،محکمہ موسمیات نے کیا خبردار

Dec 10, 2024 | 12:13

ملک بھرمیں خون جمانے دینے والی سردی نے اچانک دستک دے دی۔ جسسے لاہور اور کراچی کادرجہ حرارت اچانک کم ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  بھی اگلے 2 ماہ کے موسم کا مکمل احوال بھی بتادیا۔محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی بھی کردی۔اس بار صوبہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے  چیف میٹرولوجسٹ  نے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا، جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ملک میں موسم سرما جوبن پر پہنچ گیا، پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں، شوگران میں سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، کوئٹہ میں بھی پارہ منفی 4 تک گرگیا اور کراچی میں فرفرہواؤں نے پارہ گرادیا جبکہ محکمہ موسمیات نے 14 دسمبر تک تیز ٹھنڈ کی پیشگوئی کردی۔ملک کے بالائی علاقوں میں ہرطرف برف ہی برف ہے، جس سے پہاڑوں پرچاندی بکھرگئی، گاڑیاں، گھر اور درخت برف میں ڈھک گئے۔ شوگران میں برفباری بدستور جاری ہے، سفید چادر نے سیاحتی مقام کا حُسن دوبالا کردیا جبکہ 300 محصور سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ اور کالام میں بھی برفباری جاری ہے، جہاں گرتے درجہ حرارت نے ہر چیز جمادی جبکہ مری میں برفباری رک گئی مگرنظارے نکھر گئے، اسی طرح غذر میں جھلییں اور آبشاریں جم گئیں۔گلیات میں سیاحوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی، کوئٹہ میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے 4 ڈگری گرگیا جبکہ کراچی میں بھی فرفر ہواؤں نے پارہ گرادیا۔محکمہ موسمیات نے 14 دسمبر تک شدید ٹھنڈ کی پیشگوئی کردی جبکہ کراچی تا خیبر ٹھنڈی ہواؤں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں