چین اور صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی بہتری،بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ وفروغ کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ’ بیجنگ پنجاب کلین ائیر ‘مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بڑا فیصلہ، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا، وزیراعلی پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رنچیوکا ملاقات میں اتفاق فیصلے کے تحت چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹامانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پربھی اتفاق چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کرے گا ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا وزیراعلی مریم نواز شریف کی بیجنگ میں چین کی وزارت ماحولیات آمد، وزارت ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ کے وزیر ہوانگ ر±نچیو سے ملاقات میں اتفاق پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچاﺅ میں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا چین کے ماحولیات کے وزیر نے پنجاب میں سموگ سے بچاﺅ اور ماحولیاتی بہتری کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا وزیر ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ ہوانگ ر±نچیو کی ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ پنجاب میں حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ، اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ماحولیاتی بہتری کے لیے پنجاب میں ماڈل شہر بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی چینی وزیر کو آگاہ کیاگیا چین کی وزارتِ ماحولیات نے پاکستان، بالخصوص پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو سراہا ماحولیات کی بہتری کے لئے آپ کا وژن، ذاتی کردار ، تجربہ اور مہارت متاثر کن ہیں، وزیراعلی پنجاب کی وزیر ہوانگ رنچیوسے گفتگو چینی وزارت انوائرمنٹ اینڈ ایکالوجی حکام کی شہری ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے جدید انوائرمنٹ ماڈلز اپنانا چاہتے ہیں ، مریم نواز شریف مارچ 2024 میں وزیراعلی کی ذمہ داری سنبھالتے ہی سموگ سے بچاﺅ اور ماحول کی بہتری کا اپنی نوعیت کا پہلا جامع پلان دیا، مریم نوازشریف پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، مریم نواز شریف چین کے شہری منصوبہ بندی اور اسمارٹ شہروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، مریم نواز شریف پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم ہے، مریم نوازشریف سی پیک کا دوسرا مرحلہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے، مریم نوازشریف چین نے ماحولیات کی وزارت کے لئے ہوانگ رنچیوکا درست طورپر انتخاب کیا ہے، مریم نوازشریف مریم اورنگزیب کو ماحولیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو بہت محنتی اور ماحولیات کے شعبے کی ماہر ہیں، دن رات سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، مریم نوازشریف
چین اور صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی بہتری،بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ وفروغ کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ
Dec 10, 2024 | 17:41