لاہورکونئی پہچان دینے والامیٹروبس کامنفرد منصوبہ صرف10 ماہ میں مکمل کرلیا گیا ، بس کے ستائیس کلو میٹر لمبے ٹریک کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاہے
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے فیروزپور روڈ کو پھولوں اور آرائشی پودوں کیساتھ سجا دیا ،پل کے نیچے اورسڑک کے اطراف کیاریوں میں اْگے پھول تروتازگی کے ساتھ لاہور کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں،نواز شریف،شہباز شریف مہمانوں کے ساتھ جس بس میں بیٹھ کر ٹریک پر پہلا سفر کیا اسے بھی انتہائی خوب صورتی سے سجایا گیا ہے میٹروبس گجومتہ سے شاہدرہ تک کا27کلومیٹرکا فاصلہ55منٹ میں طے کرینگی،بس میں خواتین اور معذوروں کے لیے مخصوص نشستیں ہونگی۔ بوڑھوں، خواتین،بچوں کیلئے الیکٹرانک سیڑھیاں بھی لگائی گئی ہی