وزیراعظم راجہ پرویز اشرف برطانیہ کے پانچ روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں،وہ آج بریڈ فورڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے۔

راجہ پرویز اشرف آج بریڈ فورڈ میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران منگل کو برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے دیئے جانیوالے عصرانے میں شرکت کے علاوہ یو کے پاکستانی چیمبر آف کامرس کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔