افغانستان سے امریکی فوج کے ساز و سامان کی واپسی شروع ہوگئی ہے، اس سلسلے میں امریکی فوج کے پچیس کنٹینرزطورخم کے راستے کراچی روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں اہم نیٹوفوجی بیس کیمپ سے امریکی افواج کے سازوسامان سے لدے پچیس کنٹینرکا پہلا قافلہ کراچی روانہ کردیا گیا ہے، قافلے کوامریکی افواج کی سخت سیکورٹی میں طورخم بارڈرپہنچایا گیا جہاں سے کسٹم کلیئرنس کے بعد کنٹینرکا قافلہ کراچی روانہ کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی سامان پر مشتمل کنٹینرز کا دوسرا قافلہ بھی عنقریب بگرام سے طورخم پہنچ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی کی یہ ابتدائی تیاریاں ہیں۔