کراچی میں امن کا قیام شہریوں کے لیے خواب بن گیا، فائرنگ اورپُرتشدد واقعات کے نتیجے میں پانچ افراد ابدی نیند سوگئے۔
کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاون رئیس امروہی کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دوافراد کوموت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس کے مطابق مقتولین میں باپ اوربیٹا شامل ہیں، جن کی شناخت آصف علی زیدی اورامجد علی زیدی کے نام سے ہوئی ہے، ادھرمنگھوپیرکے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد جلا کرقتل کیا گیا تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، ادھرگارڈن شومارکیٹ کے قریب سے بھی دوبھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق انہیں ملزمان نے اغواء کے بعد قتل کیا، مقتول گلفرازاورعقیل شومارکیٹ میں واقع رہائشی عمارتوں کے چوکیدارتھے۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی سیکٹرفائیواے ٹومیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔ دوسری جانب سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، بھتہ خواری اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔