اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ عالمی ثالثی عدالت میں پیشی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں امید ہے عالمی عدالت سے انصاف ملے گا۔

سوئٹزر لینڈ سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے ان کی اپیل پر چھ ہفتوں میں فیصلہ سنائے جانے کی توقع ہے، امید ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں برطانوی عدالت سے سزا یافتہ ہیں جبکہ ان کے کرکٹ کھیلنے پر بھی دس سال کی پابندی عائد ہے۔