عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر ٹیم بنانا چاہتے ہیں ،لیکن حکمران ڈالر لے کرامریکی احکامات مان رہے ہیں،آج بھی ہم میں میر جعفر اور میر صادق موجود ہیں، ڈالروں کے غلاموں نے ملک بیچ ڈالا.

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمران امریکی ڈالرلے کر احکامات مان رہےہیں،حکومت عوامی مفادات کےفیصلےکرتی تو دس سال سےجاری جنگ ختم ہوچکی ہوتیِِ،اگرحکومت عوام کاسوچ رہی ہوتی توآج ملک کایہ حال نہ ہوتا،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کامیاب تب ہوتی ہےجب عوام اس کےساتھ ہوتےہیں، آج بھی میر جعفر اور میر صادق موجود ہیں ،ڈالروں کے غلاموں نے ملک بیچ ڈالا. عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گرین پختونخوامہم شروع کی جارہی ہے، اس کو کامیاب بنانےکیلئے نوجوان ساتھ دیں، گورنمنٹ ریسٹ ہاؤسز کوکمرشل بنائیں گےتاکہ آمدنی ہو،اس موقع پر انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور کو خواتین پارک میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے تمام پارکس سےغیرقانونی قبضےختم کریں گے