امریکی صدر نے ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
ٹیلی فونک گفتگو کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پوری طرح ون چائنہ پالیسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اس کا احترام اور مکمل حمایت کرتے ہیں، اس موقع پر زی جن پنگ نے پالیسی کی حمایت پر ٹرمپ کے فیصلے کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ چین امریکا کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، تاکہ دونوں مملک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں، وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی، جس میں مختلف امور زیرغور آئے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وہ اپنے شہریوں کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے