محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں منفی دس گوپس،سکردو میں منفی پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہی رہیگا۔ ملک کے اہم شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لاہور میں آٹھ ، کراچی تیرہ، اسلام آباد چار، کوئٹہ منفی دو، پشاور چھ، مری ایک اور ملتان میں آٹھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔