کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،6 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں گڈاپ، اورنگی اور سٹی ٹاؤن میں کی گئیں، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والا کارکن، لیاری گینگ وار کے کارندے اور کالعدم تنظیم کا رکن شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہر میں کسی بھی منفی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چوکی، ہیڈ کوارٹرز یا رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔