پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے برینڈن مکلم کی لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد آٹھ رنز سے شکست دے دی
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر صرف ایک سو چھتیس رنز بنائے ۔روسوو سنتالیس گیندوں پر ساٹھ رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ اسد شفیق انتیس ،حسن خان سولہ اور پریرا بارہ رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کوئٹہ کے سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر نے تین ، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے دو دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ,لاہور قلندرز انیس ویں اوور میں صرف ایک سو پچیس رنز پرہی ہمت ہار گئی ۔ جیسن رائے ستائیس ،ایلیٹ اور نارائن چھبیس چھبیس جبکہ کپتان مکلم بیس رنز بنا سکے ۔ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر،حسن خان اور محمد نواز نے دو دو جبکہ ملز اور انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی