پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسلام آباد یونائٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی ایس ایل سے معطل کر دیا
پاکستان سپر لیگ ٹو کو بڑا دھچکہ لگ گیا۔پی ایس ایل میں شامل دو کھلاڑی کرپشن کے شبے میں ٹورنامنٹ سے باہر کر دئیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایونٹ سے معطل کر دیا گیا ہے, آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے تعاون سے تحقیقات کا بھی آغاذ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی مشکوک افراد سے ملاقات ثابت ہوئی ہے,اور دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے بھی مشکوک افراد سے ملاقات کا اعتراف کر لیا ہے ۔جس کے بعدپی سی بی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے,پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائٹڈ اپنا افتتاحی میچ پشاور زلمی کے خلاف جیت گئی تھی ۔لیکن اس میچ میں شرجیل خان صرف ایک رن بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے تھے ۔جبکہ خالد لطیف کو پہلے میچ میں بلے بازی کا موقع نہیں مل سکا تھا