شرجیل اور خالد کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔پی ایس ایل میں کرپشن نہیں کی جائے گی,نجم سیٹھی
دبئی میں ایک انٹرویو کے دوران نجم سیٹھی نے کہا پاکستان سپر لیگ کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک رکھا جائے گا, پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی مرتبہ سخت فیصلہ کیا ہے, انکا کہنا تھا کہ ہم نے تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ جو کرپشن کرے گا اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی,نجم سیٹھی کا کہنا تھا شرجیل خان اور خالد لطیف کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا گیا ہے تاہم دونوں کھلاڑیوں کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے یہ اقدام لیگ کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے, انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے عوام ان کا ساتھ دیں گے کیونکہ یہ لیگ عوام کی لیگ ہے۔انہوں نے کہا لالچ انسانی فطرت کا ایک حصہ ہے اور بدقسمتی سے کچھ کھلاڑی اب بھی اس کے جھانسے میں آ جاتے ہیں ۔نجم سیٹھی نے کہا وہ اس مرحلے پر اس کیس کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے, لیکن یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس کھیل میں کرپشن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے