ٹھوس ثبوت ملے ہیں ایسی سزا دینگے جو دوسروں کیلئے سبق بن جائے, چیئرمین پی سی بی شہریار خان
چیئرمین پی سی بی شہریار خان دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے, اسی پرواز کے ذریعے معطلی کا شکار شرجیل خان اور خالد لطیف بھی اسی پرواز کے ذریعے وطن لوٹے, اس موقعے پر شہریار خان نے میڈیا سے بات چیت کی , ان کا کہنا تھا سلمان بٹ ،محمد آصف اور محمد عامر کے معاملے میں برطانوی کورٹ اور آئی سی سی نے نرمی برتی تھی ۔ ہمیں احساس ہے کہ شرجیل اور خالد کے ساتھ کیا کرنا ہے, ان کا کہنا تھا شرجیل خان کا بکیوں سے رابطہ تھا, چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے دونوں کھلاڑیوں نے غلط کام کیا ہے, شہریار خان کا کہنا تھا کھیل میں اس طرح کی حرکت کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا