برطانوی خبر رساں ادارہ مسلمانوں کے قتل عام کے دل دہلا دینے والے ثبوت منظر عام پر لے آیا ہے
دنیا کی سب سے مظلوم ترین قوم روہنگیا،، جن کیلئے ریاست ماں کی بجائے قاتل بن گئی،، دنیا بھرمیں دربدر ان بے حال مسلمانوں پر آئے دن ظلم کی ایک نئی داستان سامنے آتی ہے،، اب کی بار برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے ثبوت منظر عام پر لائی ہے،، برطانوی خبر ایجنسی نے یہ ثبوت دو صحافیوں کی گرفتاری کے بعد جاری کیے ہیں۔۔۔خبر ایجنسی کے مطابق دس مسلمانوں کے اجتماعی قتل کا واقعہ گزشتہ سال 2 ستمبر کو شمالی رخائن کے گاﺅں ان دن میں پیش آیا،، روہنگیا مسلمانوں کا ایک گروہ ساحل سمندر پر پناہ حاصل کیے ہوئے تھا جن میں سے برمی فوج نے 10 لوگوں کو الگ کیا،، گاﺅں کے بدھ مردوں کو ایک گڑھا کھودنے کا حکم دیاگیا ،، دو افراد کو بدھ دیہاتیوں نے قتل کیا جبکہ دیگر کو فوج نے گولی ماری،، خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلی بار فوجیوں سے متعلق تصویری ثبوت ملے ہیں جبکہ بدھ دیہاتیوں کے اعترافی بیانات بھی موجود ہیں،، تصاویر اور ویڈیوز میں نہتے روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاری اور اس کے بعد قتل کے مراحل دکھائے گئے ہیں،، بعض تصویریں ان بدقسمت مسلمانوں کی اجتماعی قبر کی بھی ہیں ،، جن میں ان کی باقیات کو دیکھا جاسکتا ہے ۔۔۔