افسوس آج اس کے ٹوٹنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کارکن ہمارے سامنے مکے لہرا رہے ہیں: فیصل سبزواری
بہادرآبادکراچی میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے ممبر رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے بدترین ریاستی جبر برداشت کیا۔بڑے بڑے آپریشن ایم کیوایم کو ختم نہ کرسکے۔افسوس آج ایم کیوایم ٹوٹنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ آفاق احمد اور پی ایس پی کارکنان کو دعوت دینے پر ہمارا بہت دل دکھا۔ کیا ہمارا پی ایس پی یا مہاجر قومی موومنٹ سے اتحاد ہوگیا ہے۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکے منع کرنے کے باوجود پی آئی بی میں ہمارے لئے نعرے لگ رہے ہیں۔ ہمارے چہروں کے سامنے مکے لہرا کر نعرے لگائے گئے ہیں۔ لگتا ہے لوگوں کو اکسایا جارہا ہے۔ صورتحال یہی رہی تو عام انتخابات میں کیا ہوگا۔پیپلزپارٹی سینیٹ کی تین نشستیں چھیننے کا منصوبہ بنائےبیٹھی ہے۔فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ پیسے کی بنیاد پر تنظیم میں کسی کا اثرورسوخ نہیں چلے گا۔ ہم سب تنظیم کے اصولوں کے تابع ہیں۔ تنظیم سے انصاف نہ کریں تو معامملہ نہیں چلے گا۔ کیمرہ مین فیصل حسین کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی