لاہورمیں الحمراآرٹس کونسل کےزیراہتمام خصوصی بچوں کیلیے اصلاحی ڈرامے تین کہانیاں کے نام سے پیش کیے گئے

10 فروری 2018 (07:35)

لاہورمیں الحمراآرٹس کونسل کےزیراہتمام خصوصی بچوں کیلیے اصلاحی ڈرامے تین کہانیاں کے نام سے پیش کیے گئے۔جسے دیکھنے خصوصی افراد بڑی تعداد میں آئے۔ سب سے پہلے پنجابی کھیل"اک نقطے وچ گل مکدی" پیش کیا گیا جس میں انسان پرباطنی اور ظاہری حالات کا حاوی ہونا دکھایا گیا۔دوسری سبق آموزکہانی"پیاری امی جان"پیش کی گئی جس میں بوڑھے ماں باپ کے مسائل اجاگر کیے گئے۔ جبکہ تیسری کہانی میں معاشرے میں دکھاوے کیلیے کیے جانے والے کاموں کے نقصانات بتائے گئے۔شرکا نے تین کہانیاں کے تحت پیش کیے گئے سبق آموز ڈراموں کو خوب سراہا۔ اور خصوصی بچوں کی پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی ۔