جرمنی کے قصبےفیلڈبرگ میں اسنو بورڈنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا

10 فروری 2018 (09:22)

جرمنی کے قصبےفیلڈبرگ میں اسنو بورڈنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا، ایس بی ایکس نامی اس مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی،،ایونٹ کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان کراس اسنو بورڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس مقابلے میں آسٹریاسے تعلق رکھنے والے جولین لیفنر نامی کھلاڑی نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نا م کی۔اٹلی سے تعلق رکھنے والی مچیلا موئیولی خواتین کے مقابلوں میں فاتح قرار پائیں۔