بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی سنجوان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دی
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی سنجوان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا،،، حملہ آوروں نے چھاؤنی کے اندر گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، حملے کے بعد بھارتی فوج نے پوری وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا،،، گھر گھر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا، جبکہ دو مسلح مجاہدین جدید ہتھیاروں سے لیس پوری بھارتی فوج پر بھاری ثبت ہوئے، دوسری طرف بھارتی میڈیا نے بھی حملے کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا، بھارتی میڈیا نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کئی گھنٹوں سے جاری ٹرانسمیشنز میں بنا ثبوتوں کے ہی حملے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔ ہیٹ ٹیگز کے ساتھ پاکستان کے خلاف زہر فشانی کا سلسلہ جاری ہے