متحدہ قومی موومنٹ سے منحرف ہوکر پی ایس پی میں شامل ہونے والے سلمان بلوچ واپس آگئے ، فاروق ستار سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان
آٹھ دسمبر 2017 کو پاک سرزمین پارٹی کو پیارے ہونے والے سلمان مجاہد بلوچ کی ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں انٹری، فاروق ستارکے بلانے پر سب کچھ چھوڑ کر ان کے گھر پی آئی بی پہنچنے والے ممبر قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کہتے ہیں واپس اپنے گھر آیا ہوں,سلمان مجاہد بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، فاروق ستار کو مائنس ون کی صورتحال سے آگاہ کردیا تھا، چند منافقین نہیں چاہتے فاروق ستار مہاجروں کی سربراہی کریں،، انہوں نے عامر خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان منافق اور سازشی ہیں، انہوں نے ہی مجھے فاروق ستار کیخلاف اکسایا ، اصل جھگڑا سیٹوں کا نہیں سربراہی کا ہے,این اے 239 اے سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بننے والے سلمان مجاہد نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی میں واپسی کا باضابطہ اعلان بھی کیا