پارٹی کے اندر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو ڈان لیکس کو قوم کے سامنے لاؤں گا,میں کوئی سیاسی یتیم نہیں کہ جونیئرز کے نیچے کام کروں، چودھری نثار
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار اپنی ہی پارٹی پر برہم دکھائی دیئے،،کہ پارٹی معاملات پر بحث اور مشاورت پر یقین رکھتا ہوں،پارٹی کومشکل وقت میں متحد رہنا چاہیے،،کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی،دلبرداشتہ ہو کر پارٹی معلامات سے الگ ہوا ہوں،لیکن کسی گروپنگ اور دھڑے بندی کاحصہ نہیں ہوں،ڈان لیکس سے متعلق سوال پر چودھری نثار کاکہناتھا،،کہ پارٹی کے اندر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو ڈان لیکس کو قوم کے سامنے لاؤں گا،،اس کی وضاحت سے کافی مسائل حل ہوجائیں گے،مریم نواز کی لیڈر شپ میں کام کرنے سے متعلق سوال پر چودھری نثار نے کہا،کہ عزت کے لیے سیاست کرتا ہوں،،سینئرز کے ماتحت تو کام کرسکتا ہوں،لیکن جونیئرز کے نیچے نہیں،،میں کوئی سیاسی یتیم نہیں،،کہ اپنے سے چھوٹوں کو سر یا میڈم کہتا پھروں