کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ جدوجہدآزادی میں ثابت قدم رہنا ہے:میرواعظ
حریت فور کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کی تکمیل تک تحریک آزادی کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے تحریک آزادی کے معروف کشمیری رہنماوں محمد مقبول بٹ اورمحمد افضل گورو کے یوم شہادت کے موقع پر آج (اتوار) سری نگر میں ایک بیان میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے عالمی برادری خصوصاً انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ تہاڑ جیل میں مدفون محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے اہل خانہ کو ان کی باقیات کی واپسی کےلئے بھارت پر دباو ڈالا جائے تاکہ انہیں کشمیر میں دفن کیا جاسکے۔