بلوچستان میں مستحق افراد کے علاج کیلئے فنڈ قائم
حکومت بلوچستان نے صوبے کے مستحق افراد کے لیے انڈو ومنٹ فنڈ قائم کردیا۔جس کے تحت کینسر، دل، ہیپا ٹائٹس سمیت 7 مہلک امراض کا علاج ہوسکے گا۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ محکمہ سماجی بہبود کے زیرانتظام قائم کیاگیا ۔فنڈکی شفافیت یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیرسماجی بہبود کی سربراہی میں ایک بورڈبھی تشکیل دیاگیا ۔اس فنڈ کے ذریعے مستحق افراد کو کینسر،امراض قلب،جگرکی پیوندکاری،ہیپا ٹائٹس سمیت مختلف مہلک امراض کے علاج کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ اس انڈوومنٹ فنڈکے تحت ملک بھر کے17 سے زائد ہسپتا لوں میں مستحق افرادکاعلاج ممکن ہوگا،مستحق افرادپینل پر ہسپتا لوں سے امراض کے ریفرل لیٹرکے حصول کے بعددرخواست دینے کے اہل ہوں گے.