وزیراعظم عمران خان اورولی عہدشیخ زید بن الیہنان کے درمیان ملاقات, کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات چیت
دبئی :وزیراعظم عمران خان اورابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید بن الیہنان کے درمیان ون ان ون ملاقات ہوئی ، دبئی میںہونے والی اس ملا قات میں دوطرفہ اموراور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی ہیں۔ اس سے قبل جب وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے تو ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید بن الیہنان نے ایئر پورٹ پر ان کا پرتباک استقبال کیا۔