حکومت مصنوعی مہنگائی پرقابوپانے کی کوشش کررہی ہے:عثمان ڈار
نوجوانوں کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی پرقابوپانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مافیاکے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جس نے ملک میں گندم اورچینی کامصنوعی بحران پیدا کیاہے۔انہوں نے کہاکہ بحران پیدا کرنے میں ملوث افراد قانون سے نہیں بچ سکیں گے