مقبوضہ کشمیرمیں کل مکمل ہڑتال کی جائیگی
ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم اوردوسری حریت پسندتنظیموں نے کی ہے جس کامقصد شہداء کے مشن اور آزادی کی جدوجہدکوآگے بڑھانے کے عزم کااعادہ کرناہے۔بھارت نے محمدمقبول بٹ کوکشمیرکی تحریک آزادی میں اُن کے کردارپرگیارہ فروری انیس سوچوراسی کونئی دلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دی تھی اوران کے جسدخاکی کوجیل کی حدودمیں ہی سپردخاک کردیاگیاتھا