مقبوضہ کشمیرکے عوام کی حالت زاراجاگرکرنے کیلئے دنیا کے اہم شہروں میں احتجاجی ریلیاں جاری
آسٹریامیں مقیم پاکستانیوں اورکشمیریوں نے یوم یکجہتی کے سلسلے میں ویانامیں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔شرکاء پارلیمنٹ کے قریب جمع ہوئے اورانہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اوربھارتی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا۔ایتھنزمیں بھی بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے بینرزاٹھارکھے تھے جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی