پاکستان میں افغان مہاجرین کو رہتے ہوئے 40 سال مکمل
اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کو رہتے ہوئے 40 سال ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین چالیس برسوں سے پاکستان میں رہایش پذیر ہیں، اس سلسلے میں پاکستان افغان مہاجرین پر 2 روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق یہ رفیوجی سمٹ 17 فروری سے اسلام آباد میں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان مہاجرین سمٹ کا افتتاح کریں گے، سمٹ میں 20 ممالک کے نمایندے شریک ہوں گے۔