جناح اسپتال وفاق کو دینے کا معاملہ، ڈاکٹرز غصہ، اسپتال بند کرنے کی دھمکی
آج جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ڈاکٹرز نے اسپتال کی حوالگی کے معاملے پر سندھ اور وفاقی حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ دونوں حکومتیں کمیٹی تشکیل نہ دے سکیں تو علامتی ہڑتال کی جائے گی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان سے بات چیت کا مرحلہ جلد شروع کیا جائے، معاملہ حل نہ ہوا تو ڈاکٹرز آپریشن تھیٹرز کا بھی علامتی بائیکاٹ کریں گے، ہم نے حل دیا ہے کہ جو فیکلٹیز کام کررہی ہیں ان کو اسی طرح چلنے دیا جائے، اگر ہمیں محسوس ہوا کہ ہمارے حقوق غصب ہو رہے ہیں تو ہم بھی رد عمل دیں گے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرے، ایسے اقدامات نہ کریں جس سے انارکی پھیلے، سیاسی حکومت کا کام حل نکالنا ہے، لوگوں کو حقوق دیے جائیں نہ کہ ان پر فیصلے تھوپے جائیں۔