وزیراعظم عمران خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کلرسیداں میں میڈیا سےبات کرتےہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ہم نے کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کردیا ہے اور اب قومی ٹیم نمبر ون بنے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی ہے لیکن دنیا کی ہرٹیم کو ہرانے کی ابھی صلاحیت نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم بھارت کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم آگے ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا وہ نہیں کرپائے۔علاقائی کرکٹ بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہے تھے اور یہ مقصد حاصل کرلیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ کو نکھارنے میں دو سے تین سال کا عرصہ لگتا ہے۔وزیراعظم نےتسلیم کیا کہ مصروفیات کی وجہ سے پاکستان اور جنوبی افریقا کےخلاف سیریز دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔
پاکستان نےجنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دی۔ پاکستان نے 18 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی