وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر نیچے نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے گیپ کو کم کرنا ہو گا، ہمیں سخت فیصلے لینے ہوں گے،انڈسٹریز کی پیداوار کو بڑھانا ہوگا، یہ چیزیں وقت لیتی ہیں۔