صحافی سلیم شہزادقتل کیس سے متعلق تحقیقاتی کمیشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں کمیشن نے ایک سوپچاس صفحات پرمشتمل تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں متعدد افراد کی جانب سے ذمہ داری سے غفلت برتنے کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم کسی ادارے کوملوث قرارنہیں دیا گیا۔ تحقیقات کیلئے کمیشن نے اکتالیس افراد کے بیانات ریکارڈ کئے جبکہ صحافی سلیم شہزادکی ای میل،لیپ ٹاپ اورموبائل کاریکارڈ بھی حاصل کیا گیا۔ کمیشن آج اپنی رپورٹ وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کوپیش کرے گا۔ صحافی سلیم شہزاد کو گزشتہ سال اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔