محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ وادی کوئٹہ میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی گیارہ اور کوئٹہ میں منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت یوں رہے، اسکردو منفی آٹھ، اسلام آباد منفی ایک، کراچی دس، پشاور ایک، مری منفی چار، مظفر آباد ایک، گلگت منفی دو اور ملتان اور لاہور میں تین سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔