دبئی ٹیسٹ کےتیسرے روزسری لنکا اپنی پہلی اننگزتین سواٹھارہ رنزچارکھلائی آوٹ پردوبارہ شروع کرےگا.
دبئی ٹیسٹ کےدوسرے روز آئی لینڈربلےبازوں کا راج رہا اور انہوں نے نہ صرف پاکستان کی برتری ختم کی بلکہ ایک سو تریپن رنز کی لیڈ بھی حاصل کرلی۔کھیل کاآغاز ہوا تو کمارسنگاکارا چھبیس رنزبناکرراحت علی کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دنیش چندی مل بھی صرف بارہ رنز کی ہی اننگز کھیل پائے۔ جنیدخان کی گیند پرراحت علی نے انکا کیچ لیا۔اسکے بعد کوشل سلوا اور مہیلاجےوردھنے نےچوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سوانتالیس رنزبنائے۔سلوا نروس نائنٹیز کاشکار ہوئے اور پچانوے کےسکورپر محمد حفیظ کا شکار بنے۔ مہیلاجےرودھنے نےشانداربلےبازی کامظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی بتیسویں سینچری مکمل کی۔ کھیل کےاختتام پرجےرودھنےایک سو چھ اور کپتان میتھیواینجیلو بیالیس رنزکیساتھ وکٹ پرموجود تھے۔