میکسکیو کے ساحل سےملنے والی عجیب الخلقت مردہ وہیل مچھلی کا، مچھلی کا دھڑ ایک جبکہ سر اور دم دو،دو ہیں، ماہی گیروں کے مطابق مردہ وہیل کا وزن سولہ من کے قریب ہے.
میکسیکو کے ساحلی علاقے لاگون میں ماہی گیروں کو ساحل پرمٹیالے رنگ کے وہیل مچھلی کے دو سروں والے عجیب الخلقت مردہ بچے ملے ہیں۔۔ وہیل مچھلی کا دھڑ ایک جبکہ سر اور دم الگ الگ ہیں، مچھلی کی لمبائی چارمیٹر اور وزن سولہ من کے قریب ہے۔۔ ماہی گیروں کی جانب سے پکڑی گئی دو سر والی مچھلی کو میکسکیو کے نیشنل نیچرل کمیشن نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جہاں سائنس دان ان پر مزید تحقیق کرینگے۔