امريکی وزير خارجہ جان کيری نے وزيراعظم نواز شريف کو ٹيلی فون کر کے مشکل حالات ميں وزيراعظم کے قائدانہ کردار کی تعريف کی، انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات جاری رکھيں گے، دہشت گرد پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہےہيں، جان کيری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات علاقائی استحکام کيلئے بہت ضروری ہيں، مذاکرات جاری رکھنے ميں دونوں ملکوں کے وزرائےاعظم کا کردار بہت اہم ہے، اس موقع پر وزيراعظم نوازشريف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کی شفاف تحقيقات کررہےہيں، پٹھان کوٹ حملے کے واقعے سےمتعلق حقائق کوسامنےلائيں گے، پاکستان کےتمام ادارے دہشت گردی کےخاتمے کيلئے پرعزم ہيں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی زمين سے دہشت گردی کو ختم کررہا ہے، امريکی وزيرخارجہ نے پٹھان کوٹ واقعے ميں سچائی سامنےلانے کيلئے تعاون کی يقين دہانی بھی کی۔
امريکی وزير خارجہ جان کيری کا وزيراعظم نواز شريف کو ٹيلی فون,دہشتگردی کےخاتمے , پٹھان کوٹ واقعےکی شفاف تحقيقات ميں تعاون کی يقين دہانی
Jan 10, 2016 | 10:35