عراقی ایئر فورس کے فضائی حملے میں داعش کے رہنما ابوبکربغدادی کانائب عاصی علی محمد ناصر العبیدی مارا گیا۔
عراق کی جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے مطابق علی محمد ناصر العبیدی مغربی عراق اور شرقی شام میں داعش کا کمانڈر تھا۔ ناصر العبیدی صدام حسین کے دور حکومت میں ایلیٹ ریپبلکن گارڈز میں بریگیڈ کمانڈر تھا اور بدنام زمانہ ابو غریب جیل سے فرار ہو کر داعش میں شامل ہو گیا تھا۔پیرس میں حالیہ دہشت گردی کے بعد سے اتحادی افواج کی کارروائیوں میں داعش کے درجنوں کمانڈر مارے گئے ہیں۔ عراقی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ریاض جلال نے کہا ہے کہ رمادی میں داعش کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ انبار شہر میں دو ہفتے سے جاری کارروائیوں کے بعد سے داعش کے جنگجو علاقے سے بھاگ رہے ہیں